عمران خان نااہلی کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کر دئیے گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) – عمران خان نااہلی کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ (Islamabad High Court) کے اعتراضات دور کر دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ عمران خان نے نمائندے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق بھی کر دی۔ بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کر دیا گیا۔

عمران خان کا درخواست میں کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے۔ الیکشن کمیشن نے نااہل این اے 5 سے کیا اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کر دیا۔ این اے 95 سے نااہل21 اکتوبر کو کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔