انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال(ISI Brigadier Mustafa Kamal Barki) برکی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال(ISI Brigadier Mustafa Kamal Barki) برکی نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

بر یگیڈیئر برکی کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔