بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

بھارت(India) کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے، پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ آج بھارت کے شہر دہلی میں سجے گا۔ بھارت نے ہٹ دھڑمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ جبکہ بھارت سے ٹاکرا 8 دسمبر کو ہونا تھا۔

بھارتی (India)ہاٸی کمیشن کی جانب سے ابھی تک قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کئے گئے۔

بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت ، سری لنکا، آسٹریلیا ۔جنوبی افریقہ سمیت دیگر ٹیمیوں نے شرکت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ بھی رہا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔