عمران خان کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) عمران خان کی نااہلی (Imran Khan’s disqualification ) کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے اعتراضات عائد کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج ہی سننا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔