ہمارا احتجاج پر امن ہو گا، آئین و قانون کو نہیں توڑیں گے، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک ) – عمران خان (Imran Khan) کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پر امن ہو گا۔ آئین و قانون کو نہیں توڑیں گے۔

92 نیوز کے پروگرام مقابل میں عامر متین سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر کھل کر بات کی۔ ارشد شریف کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ارشد نے شیری مزاری کو میسج کیا میری جان کو خطرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فیصل واوڈا کی ڈرٹی ہیری سے بڑی دوستی ہے۔ معلوم نہیں تحریک انصاف کے اور کتنے لوگ ڈرٹی ہیری سے ملے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو جرائم پیشہ افراد قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ الیکشن جیت نہیں سکتے، اس لئے مجھ پر کیس بنا رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔