’عمران خان نے اکیلے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کردیا‘

Breaking News: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران کان نے اکیلے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کردیا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم حکومت اور عمران خان کی جاری تحریک کے حوالے سے ٹوئٹس کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے اکیلے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ہے، پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں گے، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ہی ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے اور نہ معیشت سنبھل رہی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔