ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کا اہم فیصلہ

اسلام آباد : ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پنجاب کے محاذ پر مزید آپشنز کیا ہوں گے؟ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان (Imran Khan) نے احکامات جاری کردیئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان(Imran Khan) نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج3بجے بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی اہم لیڈر شپ کو مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو خود اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔

اجلاس سے قبل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی لیڈر شپ کی اہم مشاورت ہوگی، ڈاکٹریاسمین راشد، حماد اظہرکو بھی اسلام آباد بلالیا گیا۔ اس کے علاوہ سینئر رہنما میاں محمود الرشید ،اپوزیشن لیڈرسبطین خان کو بھی اسلام آباد بلالیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سبطین خان کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، پارٹی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ بھی اسلام آباد اجلاس میں شریک ہوں گے۔