کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، صرف ملک کا سوچا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان(Imran Khan) کا کہنا ہے کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ صرف ملک کا سوچا۔

عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمارے ورکرز نے حقیقی آزادی کیلئے جانوں کی قربانی دی۔ پرامن احتجاج میں شریک لوگوں پر بدترین ظلم کیا گیا۔ 30 سال سے ملک لوٹنے والوں کے خلاف پرامن احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔ کہیں ایسا ہوتا ہے کہ ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم بن جائے۔ کیسی جمہوریت ہے کہ سازش سے آنے والی حکومت کےخلاف احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان بولے فیصل آباد سے آنے والے 2 ورکرز کو راوی میں پھینک دیا گیا۔ رات کے اندھیرے میں خواتین پر ظلم کیا گیا۔ مظاہرے میں مظالم کیلئے پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ عمر ایوب پولیس سے بات کرنے گئے لیکن ان پر بھی تشدد کیا گیا۔ اگر میں دھرنا دیتا تو خون خرابہ ہوتا اور ملک کو نقصان ہوتا۔ حکومت کے خاتمے تک میرے لئے دھرنا دینا مشکل نہیں تھا۔ 6 دن میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو پوری تیاری سے آئیں گے۔
مزید تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔