پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اور اداکارہ اقراء عزیز(Imran Ashraf and Iqra Aziz) نے اپنے مشہور کرداروں ’نوری‘ اور’بھولا‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا۔عمران اشرف اور اقراء عزیز نے مشہور ڈرامہ سیریز’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور مداحوں نے ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔
عمران اشرف نے اقراء عزیز(Imran Ashraf and Iqra Aziz) کو حال ہی میں اپنے شو میں بطور مہمان مدعو کیا جہاں ان دونوں کو مداحوں کے لیے اپنے مشہور کرداروں کو ایک نئے انداز میں پیش کرنے کا موقع ملا۔
واضح رہے کہ عمران اشرف اور اقراء عزیز کی آن اسکرین جوڑی مداحوں کی ان پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے جنہیں وہ دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
لیکن ابھی تک دونوں کے جلد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آنے کے امکانات کم ہی نظر آ رہے ہیں۔