کراچی، حیدرآباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق عمران خان کا اہم پیغام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد میں کل ہونے والے(Hyderabad Municipal Elections) بلدباتی انتخابات کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو حیدر آباد اور کراچی میں بلدیاتی انتخاباب ہیں، میری سب ووٹرز سے اپیل ہے کہ آپ سب کو اس الیکشن میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے سب کو ووٹنگ کے لیے لے کر جانا ہے، تحریک انصاف کا مقابلہ ان ساری جماعتوں سے ہے جو 30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے نیا پاکستان اور اس دور کا وقت آ رہا ہے جب ایک مختلف قسم کی سیاست ہو گی۔

ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وہ سیاست ہو گی جو پاکستان کو عروج پر لے جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات (Hyderabad Municipal Elections)کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔