اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ جونئیر ہاکی ٹیم نے ناکامی کی ذمےداری قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ جونئیر ہاکی ٹیم دانش کلیم نے بھارت میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں ناکام ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی باصلاحیت ہیں مگر توقعات کے مطابق نتائج نہ آسکے۔
دانش کلیم نے کہا کہ کووڈ کےباعث دو سال ٹیم کو عالمی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، جس کے باعث مشکلات ہوئیں، کھلاڑیوں نے تجربے کی کمی کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا، کھلاڑی باصلاحیت ہیں مواقع دیئے جائیں تواچھے نتائج دیں گے، انٹرنیشنل میچز جتنے زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی کھیل بہتر ہوگا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ بطور کوچ جونیئر ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ تھی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے پی ایچ ایف کےصدر اور سیکرٹری نے تمام سہولتیں فراہم کیں۔
عالمی رینکنگ میں درجہ بندی میں تنزلی کے باعث ہمیں مشکل گروپ ملا اسی گروپ سے ارجنٹائن ورلڈ چیمپیئن بنا۔
واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سفر کا 11ویں پوزیشن پر اختتام پزیر ہوا تھا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری