کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی(Hira Mani)، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کردیا۔رپورٹس کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے اسٹاف پر حملہ کیا اور ان سے بدتمیزی کی۔
ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔
1/1 We has been attacked by mov in PIB Colony/jamshed quater martin road during shoot they got into the house we were shooting a hundred of people they harrases women/actresses, beat the shit out of crew, stole mobiles, equipment @HiraMani_real @ManiSalmanKhi #gulerana
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
نبیل قریشی نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔
1/2 we are sitting here in PIB police station, they attacked like anything honestly this never happened before in karachi, they were equipped with weapons, they stole mobiles wallet they do not care about ladies they raise their hands etc.
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
فلم ڈائریکٹر نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس واقعے کو ایک مثال بنایا جاسکے اور فلم سازوں کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔