وقت آ گیا حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں، عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک) – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان (Imran Khan) کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں، قوم چوروں کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

لاہور لبرٹی چوک میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں، پاکستان کے فیصلے لندن یا کسی اور ملک میں نہیں ہونے چاہئیں، لانگ مارچ پُرامن ہو گا، مقصد قوم کو آزاد کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 50 سالہ دور میں سب سے زیادہ مہنگائی اس حکومت ہے، اگر فوج کمزور ہوگی تو ملک کمزور ہوگا، لانگ مارچ پُرامن ہوگا ہم ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف جرنلسٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔