پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر بن گئے

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف(Hamza Yusuf) اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹربن گئے۔ایڈنبرا سے خبر ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے حمزہ یوسف(Hamza Yusuf) کی اسکاٹش نیشنل پارٹی سربراہی کی توثیق کر دی۔حمزہ یوسف بدھ کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا حلف اٹھائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف کسی مغربی یورپی حکومت کی سربراہی کرنے والے پہلے کم عمر اور مسلمان لیڈر بن گئے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نے گذشتہ روز اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا انتخاب جیتا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن گذشتہ ماہ مستعفی ہوگئی تھیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔