حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

لاہور ( نیوز ڈیسک)‌ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے، مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز (Hamza Shehbaz ) کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقررکر دیا گیا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کے وزیر اعلی بننے کے بعد سے اپوزیشن لیڈر کا خالی عہدہ مکمل ہو گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد حمزہ شہباز کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا یہ عہدہ خالی تھا۔

چند ماہ قبل حمزہ شہباز کے وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی انہی کے پاس تھا تاہم اب حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔