مناسکِ حج کا آغاز، عازمین منیٰ پہنچنا شروع

مناسکِ حج (Hajj 2022)کا آغاز ہوگیا، 10 لاکھ عازمین حج طواف کے بعد قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

عازمین آج منیٰ میں پورا دن قیام اور عبادت کریں گے۔ منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب، عشا اور کل نماز فجر ادا کریں گے۔

عازمین کل میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ جائیں گے، شیطان کنکریاں ماریں گے اور قربانی دیں گے۔