حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کی سیٹ عالمگیرخان کو واپس کردی.

سندھ (نیوز ڈیسک) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن (Hafiz Naeemur Rehman) کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف (PTI) کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم ان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی جیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن (Hafiz Naeemur Rehman) نے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس129 پر میں نہیں، پی ٹی آئی والا آزاد امیدوار جیتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے، جس کا حق ہے اسے دیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیٹ واپس کر رہا ہوں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں وہ سیٹ نہیں لوں گا، اگر انہوں نے ہمیں اڑا دیا ہے تو ہمیں قوم کے دل سے نہیں نکال سکتے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالمگیرخان (Alamgir Khan) نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم المرحمٰن کے سندھ اسمبلی (Sindh Assembly) کی سیٹ چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عالمگیرخان نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عالمگیرخان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلیٰ ظرف کی مثال قائم کر دی، جمہوریت کو ایسے کردار چاہئیں۔‘

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔