حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اپنے عہدے کا خیال کریں،

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن(Hafiz naeem ur rehman) کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اپنے عہدے کا خیال کریں، قبضہ مافیا سے مل کر پارکوں پر قبضے نہ کریں۔ کراچی میں حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ کراچی میں کیسے چائنا کٹنگ ہوا کرتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے ترجمان نہ بنیں۔

اس موقع پر حافظ نعیم(Hafiz naeem ur rehman) نے مہنگائی کے خلاف 12 ربیع الاوّل کے بعد کراچی کے 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔