تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کو اکثریت حاصل ہوگئی، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان(Hafiz Naeem ur Rehman) نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ اب واضح ہوگیا کہ میئر کراچی کےلیے جماعت اسلامی کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم (Hafiz Naeem ur Rehman)کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے تمام مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اس مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی فیصلہ کرے کہ کراچی کے عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرتی ہے یا فسطائیت کا ایک نیا بدنما داغ اپنے ماتھے پر لگانے کی کوشش کرتی ہے؟

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔