عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ہزاروں روپے کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی. عالمی مارکیٹ میں سونے (Gold in International market) کی قیمت میں 2 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے (Gold in International market) کی قیمت 2050 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 685 رروپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 87 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔