جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) – جنرل ساحر شمشاد مرزا (Gen. Sahir Shamshad Mirza) ، ہلال امتیاز (ملٹری) نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا۔

آئی ایس پی آر جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (Gen. Sahir Shamshad Mirza) کو چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا بھی معائنہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیں، انہوں نے پی ایم اے سے 1987ء میں تربیت مکمل کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا 76 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تکمیل کے بعد پاک فوج میں شامل ہوئے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8 بٹالین سندھ رجمنٹ سے کیا، انہیں اپریل 2019ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا ترقی کے فوراً بعد مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو تعینات ہوئے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019ء میں چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے، ستمبر 2021ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر فائز ہوئے، 2015ء سے 2018ء تک ڈی جی ایم او خدمات انجام دیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018ء میں وائس چیف آف جنرل سٹاف تعینات ہوئے۔ بطور لیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئر، میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا (Gen. Sahir Shamshad Mirza) نے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف آپریشنز سپروائز کئے۔ اُنہوں نے انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کیا، گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا بھی حصہ رہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ بھی خدمات انجام دیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو این امن مشنز میں بھی خدمات انجام دی ہیں، سیریا لیون میں خدمات پر یو این میڈل سے نوازا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ہلال امتیاز ملٹری، تمغہ دفاع اور تمغہ جمہوریت سے نوازا گیا۔ انہیں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ انسٹرکٹر میڈل سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔