پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا

امریکہ (ویب ڈیسک) امریکہ کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا (Gen. Michael Corella) نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے۔

ایک بیان میں کمانڈر سینٹ کام نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے، پاکستان کا جوہری نظام محفوظ ہے۔

امریکی جنرل کوریلا (Gen. Michael Corella) نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی، بجٹ، معاشی مسائل اور سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔