70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع

کاروباری طبقے کو امید کی کرن نظر آئی ہے ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے بعد ملک میں 70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری (Foreign investment) کی توقع کی جا رہی ہے ۔
یہ امید کی کرن آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں اور ایس آئی ایف سی کے قیام سے روشن ہوئی ہے۔” جیو نیوز ” کے مطابق کاروباری طبقے نے اس امکان کو ملک کے لیے مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے کاروباری طبقے کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان میں جلد ہی 70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری (Foreign investment) متوقع ہے جس سے معیشت ٹریک پر چڑھ جائے گی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔