چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخموں کے نشان کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخموں کے نشان کی فوٹیج (Footage of Imran Khan’s injuries) منظر عام پر آگئی۔

عمران خان کی ٹانگ پر گولیاں لگنےسے آنے والے زخموں کی فوٹیج سامنے آگئی، چیئرمین تحریک انصاف کی دائیں ٹانگ پر زخم کے تین نشان ہیں، جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے۔

شوکت خانم اسپتال کے 2 ڈاکٹروں نے زمان پارک جاکر عمران خان کا طبی معائنہ کیا، زخموں کا جائزہ لیا اور مرہم پٹی بھی کی۔

Imran Khan Injuries

دوسری طرف عمران خان کے گھر کے باہر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، کچھ روز پہلے ریت کے بیگ اور سیمنٹ کے بلاک رکھ کر سکیورٹی دیوار بنائی گئی تھی، اب گھر کی کھڑکیوں میں بلٹ پروف شیشے بھی لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔

گزشتہ روز عمران خان کیلئے ورزش کی مشین بھی پہنچائی گئی تھی، جسے مکمل چیکنگ کے بعد گھر میں لے جانے کی اجازت دی گئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔