نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے(First ODI) انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کونوے کو بولڈ کر دیا۔ کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔
Our playing XI for today's match 👇#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/dLwBf7wgBa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ہنری شپلے ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اسامہ میر کا ون ڈے میں ڈیبیو
لیگ اسپنر اسامہ میر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پہنائی۔
پاکستان کی فائنل ٹیم
پاکستان ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حارث سہیل اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد وسیم، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد نواز اور اسامہ میر ٹیم کا حصہ ہیں۔
Batting first in ODI 1! 🏏@TheRealPCB win the toss and elect to bowl in Karachi. A big day for @CanterburyCrick Henry Shipley who makes his international debut today! 🤝 Follow play LIVE in NZ with @skysportnz or @SENZ_Radio #PAKvNZ pic.twitter.com/GaQxY6sUDc
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 9, 2023
نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیون
نیوزی لینڈ ٹیم میں ڈیون کونوے، فن ایلن، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، گلین فلپس مائیکل بریسویل، مچل سنٹر، ہنری شپلے، ٹم سوتھی اور فرگوسن شامل ہیں۔