فیصل قریشی کی کراچی کی صورتحال پر دلچسپ پوسٹ

اکستان کے لیجنڈری اداکار فیصل قریشی(Faysal Quraishi) نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار سوشل میڈیا پر ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تازہ صورتِ حال پر پریشان اور حکومت سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں سمیت شوبز ستارے بھی کراچی کی خراب صورتِ حال کا ذمے دار سندھ حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں۔

ایسے میں فیصل قریشی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی ہے۔

فیصل قریشی کا اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ ’ایک ہی بارش میں ڈوب گئے ڈیفنس اور ناظم آباد، نہ کوئی برگر رہا نہ کوئی بن کباب‘۔

واضح رہے کہ کراچی میں پرسوں دوپہر کے بعد سے بارش نہیں ہوئی لیکن بارش کے پانی سے ڈوبنے والے کچھ علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائى سے مزید بارش ہو گی، کم ہوا کا دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائى تک کراچى، حيدر آباد، بدين، ٹھٹہ، دادو، تھر پارکر، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔