پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھ جائے۔
حکومت سے کہتا آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئ ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان میں سیاسی بحران اتنا بڑہ جائے کہ سنبھالا نہ جا سکے، صوبائ انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماوراء ہو گی ،سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کومسترد کرتے ہیں،اب وکٹ اٹھا کر بھاگوں مت مقابلہ کرو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2023
انہوں نے کہا کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی۔
فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔