عمران خان کے بعد نواز شریف پر لوگوں کا اعتماد ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری (Fawad Chaudhry)کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر عوام کا اعتماد نہیں، عمران خان کے بعد نواز شریف پر لوگوں کا اعتماد ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میاں محمودالرشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے کہاکہ ہمارے ارکان اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ،امید ہے آرمی چیف وطن واپس آ کر اس سلسلے میں تحقیقات کروائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن ہوں اور عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق مل سکے۔

اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارا کوئی رکن ان کے جھانسے میں نہیں آئے گا، رانا ثناء اللّٰہ اسلام آباد جائیں پنجاب کا امن تباہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان کی حکومت کبھی نہیں بننے دیں گے، اسمبلی ٹوٹے گی اور نئے الیکشن ہوں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔