پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) کا کہنا ہے کہ پارٹی ارکانِ اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ممبرانِ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔
فواد چوہدری (Fawad Chaudhry)کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختون خوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائے گی۔
عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدائیت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں، اگر PDM انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخواہ کےصوبائ انٹخابات کیلئے جائینگے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت جنرل الیکشن کی تاریخ دینا چاہتی ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہمارے ارکان الیکشن کی تیاری کریں، الیکشن جب بھی ہوں، پی ٹی آئی نے تو اب جیتنا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔