کوئی اس پوزیشن میں نہیں جو عمران خان کو واپس آنے سے روک سکے، فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری(Fawad Chaudhry) نے کہا کہ کوئی اس پوزیشن میں نہیں جو عمران خان کو واپس آنے سے روک سکے۔

ہفتہ کو پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد میں شرکت کریں گے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف پورا ملک نکلے گا۔ کہا کہ پٹرول اڑھائی سو روپے فی لٹر ہوگیا، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان بہت جلد دوتہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ عمران خان کو واپس آنے سے روکا جاسکتا ہے۔ 22 جولائی کو پنجاب میں دوبارہ اپنی حکومت بنائیں گے۔