وزیرِاطلاعات ’’ عمران فوبیا ‘‘ میں مبتلا ہیں، فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) – رہنماء تحریک انصاف فرخ حبیب (Farrukh Habib) نے مریم اورنگزیب جو جواب دیتے ہوئے کہا وزیرِاطلاعات ’’ عمران فوبیا ‘‘ میں مبتلا ہیں۔

ہفتہ کے روز مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل کرپٹ سرکار پریس کانفرنسز کرنے کے بجائے اپنا بوریا بستر باندھنا شروع کر دے، انکی جعلی حکومت کے خاتمے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

فرخ حبیب بولے کہ لانگ مارچ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاء پر اگر ظلم و تشدد کیا گیا تو ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور اسکے حواری ہونگے۔ مکار، ظالم اور چور کابینہ عوامی پُرامن احتجاج پر دھمکیاں دے رہی ہے، معزز عدلیہ نوٹس لے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔