یہ کرکٹ اور سرفراز کی بحالی کا سال ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار(Farooq Sattar) کا کہنا ہے کہ یہ سال کرکٹ اور سرفراز کی بحالی کا سال ہے۔انہوں نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہرںجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر اس شہر کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایم کیو ایم کی بحالی کا سال ہے۔

خیال رہے کہ آج دوہپر 1 بجے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار(Farooq Sattar)، پی ایس پی کے اہم رہنما اور اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے خطاب کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔