اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا ( Faisal Vawda ) کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا۔
لانگ مارچ کو خونی مارچ سے تشبیح اور پارٹی پالیسی کے خلاف پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے سخت ایکشن لے لیا۔ فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔