راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں، انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ(English Cricket Board) (ای سی بی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نہیں ہوئے، راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں۔ترجمان ای سی بی کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر بھی نہیں ہوئیں، میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، پلیئرز آرام کی غرض سےاسٹیڈیم نہیں آئے۔

ترجمان ای سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہےجو معمول کی بات ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔