فلم اسٹار معمر رانا کی صاحبزادی کی منگنی کی تقریب لالی ووڈ ستاروں کا جھرمٹ بن گئی۔
فلمسٹار معمر رانا کی صاحبزادی کی منگنی کی تقریب میں فلم انڈسٹری کے ستاروں اداکارہ ریما خان، شان شاہد، صاحبہ، ریمبو، اداکارہ صائمہ نور، سابق کرکٹرز سمیت شوبز ستاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نکاروں کا میل ہوا تو محفل بھی خوب جمی، بیٹی کی منگنی کی خوشی میں نہال معمر رانا نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ ساتھیوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔
معمر رانا اور صائمہ نورنے ساتھ رقص کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے، ساتھی فنکار داد دیئے بغیر نہ رہ سکے
منگنی کی تقریب میں اداکار شان، ریمبو، صاحبہ، سعود، جویریہ، راشد محمود ہدایت کار سید نور، کرکٹر کامران اکمل اور سلمان بٹ نے شرکت کی۔