ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹویٹر خرید لیا

کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک ) – امریکی ارب پتی ایلون مسک ( Elon Musk ) نے 44 ارب ڈالر میں ٹویٹر (twitter) خرید لیا ۔

ایلون مسک (Elon Musk ) نے سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر کا باقاعدہ کنٹرول سنبھال لیا اور ٹویٹر کے سی ای او پراگ اگروال سمیت تین ایگزیکٹوز کو برطرف کر دیا۔ ایلون مسک کا کہنا ہے ٹویٹر ایسا آزاد نہیں ہو گا جہاں کسی کو جوابدہ نہ ہو۔ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین فرد اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک ہیں۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر خریداری معاہدہ کرنے کے بعد ایلون مسک خریداری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے جس کے بعد ٹوئٹر نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔