ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے پر سعودی عرب ٹویٹر کا دوسرا بڑا سرمایہ کار بن گیا

ریاض ( نیوز ڈیسک) – امریکی ارب پتی ایلون مسک (Elon Musk) کے کنٹرول سنبھالنے پر سعودی عرب ٹویٹر کا دوسرا بڑا سرمایہ کاربن گیا۔

سعودی عرب کی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی ایک اعشاریہ 89 ارب ڈالر مالیت کے ٹویٹر حصص کی مالک ہے۔ شہزادہ الولید بن طلال (Prince Alwaleed bin Talal) کہتے ہیں معاہدہ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی کے مطابق تھا۔

قبل ازیں ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا تھا ۔ اس کے علاوہ ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹر پروفائل کو بھی بدل دیا اور خود کو چیف ٹویٹ لکھا جبکہ لوکیشن ٹویٹر ہیڈ آفس درج ہے۔ ایلون مسک کا ذومعنی ٹویٹ صارفین کی توجہ کا مزکر بنا ہوا ہے کیونکہ ٹویٹر کے لوگو پر نیلے رنگ کا پرندہ بنا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا ٹویٹر ایسا آزاد نہیں ہو گا جہاں کسی کو جوابدہ نہ ہو۔ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔