مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک(Elon Musk)نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل انکارپوریشن کے چیف ٹم کوک سے مل کر ان کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں ایپل انکارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر سے ایک خوبصورت منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ٹم کوک، مجھےایپل کے اس خوبصورت ہیڈ کوارٹر لے کر جانے کا شکریہ‘۔
Thanks @tim_cook for taking me around Apple’s beautiful HQ pic.twitter.com/xjo4g306gR
— Elon Musk (@elonmusk) November 30, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بہت اچھی گفتگو ہوئی، ہم نے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ایپ اسٹور سے ہٹائے جانے کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا‘۔
Good conversation. Among other things, we resolved the misunderstanding about Twitter potentially being removed from the App Store. Tim was clear that Apple never considered doing so.
— Elon Musk (@elonmusk) November 30, 2022
ایلون مسک (Elon Musk)نے لکھا کہ اب ٹم کوک نے واضح کردیا ہے کہ ایپل کبھی بھی ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز ایلون مسک نے ایپل انک پر ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایپل انک نے ٹوئٹر پر اشتہار دینا بھی بند کردیا ہے۔
، یہ بتائے بغیر کہ کیوں ٹویٹس کی ایک سیریز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم الزام لگایا تھا کہ وہ