بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی 2 روپے 14 پیسے سستی(electricity cheaper) کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی سستی کرنے کا فیصلہ اکتوبر کے مہینے میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا، نیپرا اتھارٹی اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین کو 3 ارب 59 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ حکام کے الیکٹرک کے مطابق ایمرجنسی کی وجہ سے اس کی ضرورت پڑ گئی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔