الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان(Election Commission of Pakistan) کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں ممبرز اورسیکریٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت اور بلوچستان کادورہ کریں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، آئی جی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی انتظامیہ بھی اجلاس میں شریک ہو گی، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان پولنگ کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن(Election Commission of Pakistan) کا بتانا ہے کہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان صوبے کے انتظامی امور اور سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چیف سیکریٹری کا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا تھا۔

اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شرکت اور سندھ کا دورہ کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔