الیکشن کمیشن کی پنجاب، KP کی نگراں حکومتوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

الیکشن کمیشن(Election Commission guidelines) نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے دستخط سے گائیڈ لائنز کا نوٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومتیں الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن(Election Commission guidelines) کی معاونت کریں گی۔

گائیڈ لائنزکے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی تمام وزارتوں، ڈویژن، محکموں اور اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر کسی سرکاری ملازم کی تقرری، تبادلہ نہیں ہوگا۔

دونوں صوبوں میں کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کینٹ بورڈ کے تمام ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد رہیں گے۔

سابق وزرائے اعلیٰ، وزراء، مشیران کی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرائی جائیں، سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں اور تمام اداروں کے سربراہان کو فوری ہٹا دیا جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر اپنا کام سرانجام دیں، نگراں وزرائے اعلیٰ اور وزراء تین روز کے اندر اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔