پی ٹی آئی نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) – پی ٹی آئی نےعمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن (Election Commission ) کا فیصلہ مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا الیکشن کمیشن کا فیصلہ شرمناک ہے، عمران خان دو تہائی سیٹیں جیت کر واپس آرہے ہیں۔ تحریک انصاف اور عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کا وقت 2 بجے کا تھا، کس چیز کا ڈر تھا کہ وقت سے پہلے سنا دیا گیا، سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے خلاف حکومت کی درخواست مسترد کی۔ پاکستان کے لوگ آج اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، ان ایوانوں کو الٹا کر پاکستان کا آئین بچایا جاسکتا ہے۔

شہباز گل بولے وقت سے پہلے فیصلہ سنایا گیا، اگر یہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہوتا تو ڈر کیسا تھا؟ تحریک انصاف فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائے گی۔

ادھر لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کاالیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔