الیکشن کمیشن 43 پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

الیکشن کمیشن(Election Commission) آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔

الیکشن کمیشن(Election Commission) نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو آج ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔