دعا زہرا کے والد کی نئی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق مہدی کاظمی(Dua Zehra Father’s) کی نئی درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے دائر نئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دعا کو ظہیر احمد نے اغواء کیا ہے۔

درخواست میں مہدی کاظمی نے کہا کہ جب دعا زہرا کے اغواء کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا کی دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

مہدی کاظمی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ظہیر احمد نے میری کم عمر بیٹی کو پنجاب لے جا کر اس سے شادی کی، نکاح نامے پر دعا کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی تاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔