اسلام آباد(ویب ڈیسک) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اسلامک سینٹر و مسجد کے قیام کے لئے اساتذہ، سٹاف، طلبا اور اولڈ راوئینز کی جانب سے دو کروڑ روپے کے عطیات جمع کئے گئے۔
افطار ڈنر میں 50 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے جبکہ اس سے قبل تقریبا 15 ملین روپے کے فنڈز جمع ہو چکے ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ اس اسلامک سینٹر و مسجد کی تعمیر پر کل 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وائس چانسلر نے کہا کہ مسجد نبوی پیروی کرتے ہوئے اس طرح کی مسجد بنائیں گے جہاں نہ صرف نماز اور عبادت ہو بلکہ ہمارے روزمرہ کی مشاورت کے کام، تصوف کی پڑھائی اور بچوں کیلئے سکالرشپ کے فیصلے بھی مسجد میں کئے جائیں۔ انہوں بتایا کہ پریر روم کے علاوہ لائبریری، کانفرنس روم اور آڈیٹوریم بھی مسجد کا حصہ ہونگے۔اس موقع پر مجلسِ مباحث کے زیراہتمام نعت و قرآت مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔