آئی ایم ایف سے معاہدہ، ڈالر سستا ہونے لگا

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا ہے جبکہ ڈالر(Dollar Rate) کی قدر کم ہو رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 209 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپیہ 50 پیسا سستا ہو کر 210 روپے کا ہو گیا۔

اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 209 روپے 25 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 211 روپے کا ہو گیا تھا۔
پاکستان اسٹاک میں مثبت رجحان
دوسری جانب آئی ایم ایف کے پاکستان سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 129 پوائنٹس اضافے کے بعد 41992 پر موجود ہے۔