ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر(Dollar) کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1.05 روپے مہنگا ہو کر 212 روپے 50 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے۔

100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر موجود ہیں۔