توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) – توشہ خانہ کیس ( Tosha Khana case ) میں الیکشن کمیشن ( Election Commission ) نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے۔ عمران خان کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار پائے۔ عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا۔ عمران خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لینے کا حکم دیا گیا۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں۔ عمران خان کے پاس کافی آپرشنز موجود ہیں۔

عمران خان کو ضمنی انتخابات کی 6 نشستوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑگیا، فیصلے کے بعد عمران خان ضمنی انتخابات میں کامیاب چھ نشستیں بھی خالی قرار دے دی گئی۔ عمران خان پارٹی کی چیئرمین شپ سے بھی فارغ ہوگئے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔