ڈھاکا ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 8 وکٹیں لینے والے ساجد خان پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے ۔
بنگلا دیش میں کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے ساجد نے پہلی اننگ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض میزبان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ساجد خان اننگ میں 8 وکٹ لینے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر ہیں ، ان سے قبل پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عبدالقادر نے 1987 ءمیں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز دیکر 9 وکٹیں اور یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب قومی فاسٹ بولرز میں سرفراز نواز نے 1979 ء میں آسٹریلیا کے خلاف 86 رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا، جبکہ عمران خان نے 1982ء میں سری لنکا اور بھارت کے خلاف اننگ میںآٹھ آٹھ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ سکندر بخت بھی بھارت کے خلاف 1979ء میں ایک اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا