پنجاب: 167 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

صوبۂ پنجاب میں ڈینگی (Dengue virus)کے تصدیق شدہ نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی (Dengue virus)کے 12 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 98 جبکہ گوجرانوالہ میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ 3 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

راولپنڈی میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2611 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4465 مقدمات درج جبکہ 643 عمارتوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 1 کروڑ 28 لاکھ 21 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔